Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان سے شکست ‘تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تردید

ہندوستان سے شکست ‘تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی تردید

کراچی۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف شرمناک شکست پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی اور اس حوالے سے جاری کئے جانے والے پریس ریلیز میں اس بات کی وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کپتان،ہیڈ کوچ اور بعض سینئرز کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ ہندوستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ پی سی بی نے شکست کے اسباب جاننے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،اسی سلسلے میں تین رکنی کمیٹی کے نام بھی سامنے آگئے تھے جس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد،سابق ٹسٹ کرکٹرز مدثر نذر اور ہارون رشید کو شامل کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ تینوں اپنی رپورٹ بنا کر بورڈ کو پیش کریں گے کہ شکست کی کیا وجوہات تھیں۔ پی سی بی ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی اور اس حوالے سے شائع کی جانے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی مقابلے میں پاکستان کو ہندوستان کے خلاف 124 رنز کی شکست ہوئی تھی جس پر سارے پاکستان میں غم وہ عضہ دکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT