Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان سے 150 ٹرکس نیپال میں داخل

ہندوستان سے 150 ٹرکس نیپال میں داخل

کٹھمنڈو 5 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سے تقریبا 150 ٹرکس آج نیپال میں داخل ہوئے جبکہ ایک اہم سرحدی تجارتی پوائنٹ کو زائد از چار مہینوں میں پہلی مرتبہ کھولا گیاتھا ۔ یہاں مادھیسی برادری کی جانب سے راستوں کو بند کردیا گیاتھا تاہم اب دونوں جانب کے تاجروں نے ان احتجاجی افراد کے خیمے نذر آتش کردئے تھے جس کے بعد یہاں سے ہندوستان سے یہ ٹرکس نیپال میں داخل ہوئے ۔ مادھیسی برادری کے بلاکیڈ کے نتیجہ میں نیپال میں اشیائے ضروریہ کی انتہائی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی ۔ ایک طویل قافلہ پر مشتمل یہ ٹرکس مختلف ساز و سامان کے ساتھ بیرگنج ۔ راکسال سرحد سے نیپال میں داخل ہوئے ۔ نیپال اور ہندوستان کے مقامی تاجرین نے اس سرحدی مقام پر احتجاجی مادھیسی برداری کی جانب سے نصب کئے گئے خیموں کو ندر اتش کردیا تھا ۔ یہاں سمکیتا لوک تانترک مادھیسی مورچہ کی جانب سے احتجاج چل رہا تھا ۔
ٹوکیو میں زلزلہ کا جھٹکا، سونامی وارننگ نہیں
ٹوکیو ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹوکیو میں آج زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس سے کئی بلند و بالا عمارتیں بھی لرز گئیں۔ تاہم کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ دریں اثناء جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7.41 بجے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 4.6 بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT