Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان صدیوں سے ’’کثرت میں وحدت‘‘ پر عمل پیرا عدم رواداری مہذب معاشرہ کے اقدار کے مغائر ، صدرجمہوریہ کا خطاب

ہندوستان صدیوں سے ’’کثرت میں وحدت‘‘ پر عمل پیرا عدم رواداری مہذب معاشرہ کے اقدار کے مغائر ، صدرجمہوریہ کا خطاب

وِرنداون (یوپی)۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں صدیوں سے ’’کثرت میں وحدت‘‘ پر عمل پیرا ہونے کا ادعا کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہمارے مہذب معاشرہ کی شان کثیر الوجود میں پنہاں ہے اور ملک میں دن بہ دن بڑھتی عدم رواداری اس مہذب معاشرہ کے اقدار کے مغآئر ہے۔ کثیرالوجود معاشرہ میں رہتے ہوئے عوام صدیوں سے کثرت میں وحدت کے جذبہ پر عمل پیرا ہیں۔ اس لئے عوام کو جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں عدم رواداری پیدا ہورہی ہے تو وہ حیران ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آخر ہندوستان میں کس طرح ممکن ہے۔ یہاں ایک نظم و نسق کا نظام کام کررہا ہے۔ یہاں ایک طاقتور دستور ہے اور قانونی حدیں مقرر ہیں۔ صدرجمہوریہ آج یہاں شری چیتنیا مہا پربھا کی 500 ویں جینتی تقاریب کے دوران خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 128 کروڑ افراد کے اس ملک میں ہم ایک ایسے مہذب معاشرہ کے اقدار کے ساتھ رہتے ہیں جہاں تمام بڑے مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ ہندوستان میں سیاست بڑے مذاہب پر عوام کی کثیر تعداد عمل پیرا ہے۔ ہندوستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔ یہاں زائد از 100 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT