Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان عدم رواداری کا ملک نہیں: تسلیمہ

ہندوستان عدم رواداری کا ملک نہیں: تسلیمہ

کوزی کوڑ۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا کہ ان کا احساس ہے کہ ہندوستان عدم روادار ملک نہیں ہے ۔ انہوں نے اظہار حیرت کیا کہ ملک میں سیکولرازم کے علمبردار ہندو بنیاد پرستوں پر ہی اعتراض کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت جعلی سیکولرازم پر مبنی نہیں ہوتی بلکہ ایسی جمہوریت کو حقیقی جمہوریت نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عوام ایک دوسرے کے مذہب کے سلسلہ میں کافی روادار ہیں ۔ وہ کیرالا ادبی میلہ میں کل شام عدم رواداری کے مسئلہ پر مباحث میںحصہ لے رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان میں اس وقت سے مقیم ہیں جب کہ بنگلہ دیش میں 1994ء سے انتہا پسند ان کی ایک ناول کی بناء پر انہیںحملوں کا نشانہ بنارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے قوانین عدم رواداری کی تائید نہیں کرتے بلکہ ملک میں کئی لوگ عدم روادار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT