Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان معاشی طاقت بنے گا:راجناتھ

ہندوستان معاشی طاقت بنے گا:راجناتھ

مرزاپور ۔ 17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان عالمی معاشی طاقت بن کر ابھرنے کیلئے تیار ہے ۔ نریندر مودی حکومت نے جو اقدامات شروع کئے تھے اُن کے مثبت نتائج آئندہ دنوں میں ظاہر ہوجائیں گے ۔ ہندوستان ایک عالمی معاشی طاقت بن کر ابھرے گا ۔ وہ بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کی معاشی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی طاقت کو محسوس کیا جانے لگا ہے ۔ کوئی بھی ملک ہندوستان کو نظرانداز نہیں کرسکتا ‘ انہیں ہمیشہ ہندوستان کو ذہن نشین رکھنا پڑتا ہے ۔ وزیراعظم مودی کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مثبت نتائج آئندہ برسوں میں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT