Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / ہندوستان میںاقلیتیں غیر محفوظ :حامد انصاری

ہندوستان میںاقلیتیں غیر محفوظ :حامد انصاری

نئی دہلی ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ کی حیثیت سے سبکدوش ہونے والے محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے صدیوں قدیم اقدار ٹوٹ رہے ہیں اور رواداری کا ماحول اب خطرے میں ہے۔ انھوں نے راجیہ سبھا ٹی وی کو اپنے وداعی انٹرویو میں کہا کہ ہندوستانی اقدار کا شکستہ ہونا، مختلف جگہوں پر مختلف سطحوں پر حکام کا اتھارٹی سے محروم ہونا اور معمول کے نفاذِ قانون کا کام کرنے سے قاصر ہونا اور مجموعی طور پر یہ حقیقت کہ کسی شہری کی ہندوستانیت پر سوال اٹھایا جارہا ہے … یہ سب سوچ کر ہی الجھن ہوتی ہے۔ جرنلسٹ کرن تھاپر کو اپنے انٹرویو میں حامد انصاری نے کہا کہ انھوں نے تو اپنے خدشات سے وزیراعظم اور دیگر کابینی وزراء کو تک واقف کرایا، لیکن اُن کی گفتگو کی تفصیلات کے افشاء سے ان الفاظ کے ساتھ انکار کیا کہ ’’جو کچھ بھی باتوں کا نائب صدر اور وزیراعظم کے درمیان تبادلہ ہوتا ہے وہ مخصوص گوشے تک محدود ہی رہنا چاہئے‘‘۔ اگرچہ انھوں نے ہندوستانی مسلمانوں کے آئی ایس آئی اور اس طرح کے دیگر عناصر سے متاثر ہونے کے امکانات مسترد کئے، لیکن بیان کیا کہ یہ کہنا درست تجزیہ ہوگا کہ مسلم کمیونٹی کو عدم سلامتی کا احساس ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT