Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / ہندوستان میں آئی ایس آئی نیٹ ورک بے نقاب

ہندوستان میں آئی ایس آئی نیٹ ورک بے نقاب

الزامات بے بنیاد اور غلط ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا ادعا
اسلام آباد 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ہندوستان نے آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے والے ایک جاسوسی نیٹ ورک کو اپنے ملک میں بے نقاب کیا ہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ انہوں نے گرفتاریوں کے تعلق سے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کا مشاہدہ کیا ہے لیکن ہندوستانی حکام نے ابھی تک پاکستان سے اس سلسلہ میں کوئی رابطہ نہیں کیا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ملازم کے رول کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو مبینہ طور پر جاسوسی ریاکٹ سے جڑے ہوئے ہیں ۔ اس کیس میں ایک آئی ایس آئی کارکن اور ایک برسرک ار بی ایس ایف اہلکار کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ پاکستانی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستانی ہائی کمیشن اور ہماری انٹلی جنس ایجنسی کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ بے بنیاد اور غلط ہیں۔ اس طرح کے الزامات ماضی میں بھی ہماری ایجنسی کے خلاف عائد کئے گئے تھے لیکن وہ بھی غلط ثابت ہوئے تھے ۔ پیرس میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد ہند ۔ پاک بات چیت کے احیاء کے امکانات کے تعلق سے سوال کا انہوں نے کوئی واضح جواب دینے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پر انتظار کرنا اور دیکھنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT