Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں آئی ایس کا دوسرا بڑا کمانڈر 16 سالہ لڑکا

ہندوستان میں آئی ایس کا دوسرا بڑا کمانڈر 16 سالہ لڑکا

ممبئی ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے آج یہاں ایک نوجوان کو جسے مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی دستہ نے آئی ایس آئی ایس کیلئے یہاں کے لڑکوں کی مبینہ بھرتی کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا، چلڈرنس ہوم کی تحویل میں بھیج دیا کیونکہ اُس کے وکیل نے دعویـ کیا کہ وہ محض 16 سال سے کچھ زائد عمر کا ہے۔ایک اے ٹی ایس آفیسر نے کہا کہ عدالت نے اسے ریمانڈ ہوم بھیجا اور اے ٹی ایس اور وکلائے صفائی سے اُس کی عمر کے تعلق سے مزید ثبوت پیش کرنے کیلئے کہا۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اس کے وکیل چراگ شاہ نے اس کی ایس ایس سی سند بتا کر کہا کہ وہ 16 سال 8 ماہ کا ہے۔

TOPPOPULARRECENT