Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں آئی ٹی کمپنیوں کیلئے بہتر مواقع

ہندوستان میں آئی ٹی کمپنیوں کیلئے بہتر مواقع

ڈیجیٹل معیشت ایک ٹریلین ڈالرس تک پہونچے گی ۔ روی شنکر پرساد
حیدرآباد 7 نومبر ( پی ٹی آئی ) ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت آئندہ پانچ برسوں میں ایک ٹریلین ڈالرس تک پہونچ جائیگی جس کے نتیجہ میںآئی ٹی صنعت میں کاروبار کے بہترین مواقع دستیاب ہونگے ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بہتر حکمرانی اور گھریلو طلب کی تکمیل میںتیزی کے اقدامات اس میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی صنعت کا موجودہ انحطاط زیادہ بڑی تشویش کی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئی ٹی ایکسپورٹس اب تک کے سب سے زیادہ 100 بلین کے نشانہ تک پہونچ گئے ہیںاور گھریلو کمپنیاں 80 ممالک میں 200 شہروں تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ڈیجیٹل انڈیا ‘ میک ان انڈیا ‘ اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد آئی ٹی ایکو سسٹم اور بہتر حکمرانی کو مستحکم کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت نئے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ گذشتہ صرف ایک سال میں 40 موبائیل مینوفیکچرنگ کمپنیاں ہندوستان آئی ہیں جو 11 کروڑ موبائیل فونس تیار کر رہی ہیں اور 40,000 روزگار راست فراہم کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT