Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں اسرائیلی ڈپلوما کورسیس کو تسلیم کرنے کی خواہش

ہندوستان میں اسرائیلی ڈپلوما کورسیس کو تسلیم کرنے کی خواہش

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ڈپلوما کورسیس کو ہندوستان میں تسلیم کرنے کا مسئلہ اسرائیل کے ترجیحی مسائل میں سے ایک ہے۔ وہ تعلیمات کے شعبہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ اسرائیل سے قبل کئی معاہدے کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہودی مملکت فروغ انسانی وسائل وزارت کے ساتھ قریبی ربط برقرار رکھے ہوئے ہے اور مختلف نظریات پر جنھیں مودی کے دورے کے موقع پر یہ امکان ہے کہ جولائی میں کیا جائے گا، اُٹھانے کے لئے مسائل کی ایک فہرست تیار کی جارہی ہے۔ وزارت دفاع واحد شعبہ نہیں جو ہند اسرائیل تعلقات رکھتا ہے بلکہ اسرائیل وزارت فروغ انسانی وسائل سے بھی قریبی ربط رکھے ہوئے ہے۔ چند نظریات ہیں جن پر وزیراعظم ہند کے دورۂ اسرائیل کے موقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT