Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان میں افریقی شہریوں پر حملے ، اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

ہندوستان میں افریقی شہریوں پر حملے ، اقوام متحدہ کا اظہارتشویش

اقوام متحدہ ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کانگو کے شہری کی ہلاکت اور حالیہ دنوں میں افریقی طلباء پر حملوں کے واقعات پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ۔ عالمی ادارہ نے کہاکہ وہ ہر ملک میں رواداری اور میل جول بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ سکریٹری جنرل بانکی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اطلاعات مل رہی ہیں یقینا باعث تشویش ہیں ۔ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہر ملک میں رواداری اور آپسی میل جول بڑھانے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ انھوں نے کہاکہ جہاں بھی نسلی امتیاز اور مخصوص طبقہ کے خلاف نفسیاتی خوف کا ماحول پیدا کیا گیا ، اقوام متحدہ نے اس کی مخالفت کی ۔ ہم نے ہمیشہ ایسے پروگرامس کو بڑھاوا دیا جہاں رواداری اور باہمی ساجھے داری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہو ۔

TOPPOPULARRECENT