Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ کو باوقار گریننگ ڈپلومیسی ایوارڈ

ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ کو باوقار گریننگ ڈپلومیسی ایوارڈ

واشنگٹن 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں امریکی سفارتی مشن کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا باوقار گریننگ ڈپلومیسی پہل ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ یہ ایوارڈ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے شجرکاری پروگرام کی حوصلہ افزائی پر دیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین کے ووٹ سے اس ایوارڈ کیلئے انتخاب کیا جاتا ہے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہندوستانی سفارتخانہ کی کوششوں پر اس سال ایوارڈ کیلئے اس کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ بیان میں کہا کہ سفارتی مشن کے تحت ایک قونصل خانہ نے جو کولکتہ میں قائم ہے پانی کے استعمال میں بھی 45 فیصد کٹوتی کی ہے ۔ اس سلسلہ میں مستعملہ پانی کو قابل استعمال بنایا گیا تھا ۔ رچرڈ ورما فی الحال ہندوستان میں امریکی سفیر ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT