Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان میں انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ شاندار ہوگا ‘ فیفا

ہندوستان میں انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ شاندار ہوگا ‘ فیفا

نئی دہلی 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کا وسیع و عریض ملک ابتدائی تیاری کے مراحل میں ایک رکاوٹ سمجھا جارہا تھا لیکن ان رکاوٹوںکو عبور کرلینے کے بعد فیفا کے ہیڈ آف ایونٹس جیم یارزا نے وعدہ کیا ہے کہ اس ملک میں انڈر 17 ورلڈ کپ بہترین انداز میں منعقد کیا جائیگا ۔ ہندوستان اب تک کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنمنٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہو رہا ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ 6 اکٹوبر سے 28 اکٹوبر تک ملک کے چھ شہروں میں منعقد ہوگا ۔ یہ ٹورنمنٹ دنیا کا تیسرا بڑا ٹورنمنٹ کہلاتا ہے ۔ یارزا نے کہا کہ ہندوستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور یہاں کئی علاقے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور مختلف اتھارٹیز کے مابین تعاون ایک چیلنجنگ کام ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب ہم میدانوں کے معائنوں کیلئے جائیں گے تو فاصلہ بھی بہت زیادہ ہوسکتا ہے ۔ انفرا اسٹرکچر بہت زیادہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔ اس کے باوجود انہیں یقین ہے کہ ایک بہترین فیفا ورلڈ کپ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر فٹبال کی معلومات ‘ اسٹیڈیمس اور ٹریننگ سہولیات ہندوستان کی تادیر رہنے والی یادگار ہوسکتے ہیں۔ آئندہ برسوں میں انہیں امید ہے کہ ہندوستانی فٹبالرس ایشیا میں بہترین بن کر ابھریں گے اور فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی یہ سب سے بہترین یادگار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی نقطہ نظر سے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فٹبال کے ڈھانچے میں اچھی یادگار چھوڑیں اور بہتر اسپورٹس مینیجر پیدا ہوں۔ بہترین اسٹیڈیم موجود رہیں اور یہاں ٹریننگ کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب سے ہندوستان میں فٹبال کو ہی فائدہ ہوگا ۔ یارزا نے حکومت کی جانب سے جاریہ ہفتے چھ مقامات کے معائنوں میں فراہم کی گئی مدد کی بھی ستائش کی ۔ مسٹر یارزا اور ان کے ساتھی عہدیداران منگل کو مقامات کے عمائنوں کیلئے دہلی آئیں گے اور وہ 27 مارچ تک ہندوستان میں قیام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سارا ہندوستان اور وہاں کی حکومت اس ٹورنمنٹ کے انعقاد میں ہماری اچھی مدد کر رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں فٹبال کے مفادات بلند ہو رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ بہترین انداز میں منعقد ہوگا اور یہاں کا تجربہ یادگار رہے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT