Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں ایک بلین افراد تک انٹرنیٹ رسائی ضروری

ہندوستان میں ایک بلین افراد تک انٹرنیٹ رسائی ضروری

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود اب بھی تقریباً ایک بلین افراد کو انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ورلڈ بینک رپورٹ میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ ریٹیل فینانس اور بینکنگ کے شعبہ میں ہندوستان کئی پابندیوں کا حامل ہے۔ ہندوستان میں ہر 10 افراد میں 8 کے پاس موبائیل فون ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ اس کے باوجود تقریباً ایک بلین افراد اب بھی انٹرنیٹ سے غیرمربوط ہیں۔ ہندوستان میں یہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے لائحہ عمل کو مزید مؤثر بنایا جانا چاہئے۔ ہندوستان کا آدھار پروگرام کئی دیگر ممالک کیلئے ایک نمونہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT