Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں بھی سیکوریٹی بڑھادی گئی

ہندوستان میں بھی سیکوریٹی بڑھادی گئی

نئی دہلی ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، وزیراعظم نریندر مودی نے بلجیم میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی اور مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہئے ۔ اس دوران مرکز نے تمام بڑے ایرپورٹس اور میٹرو نیٹ ورکس پر سیکوریٹی انتظامات انتہائی سخت کردینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بروسیلز دھماکوں کے پس منظر میں مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور سیکوریٹی ایجنسیوں بشمول سی آئی ایس ایف کو دہلی ، ممبئی ، چینائی ، بنگلورو ، حیدرآباد اور کولکتہ ایرپورٹس پر سیکوریٹی سخت کردینے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ دہلی ، کولکتہ ، ممبئی اور بنگلورو میٹرو نیٹ ورک پر بھی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہندوستان نے آج رات سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے جو بروسیلز میں قیام پذیر ہیں یا وہاں کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، محتاط رہنے پر زور دیا۔ تمام ہندوستانیوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پرہجوم مقامات بالخصوص سٹی سنٹرس نہ جائیں اور غیر ضروری سفر یا پبلک ٹرانسپورٹ سے استفادہ نہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT