Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں بیرونی درآمدات و برآمدات میں مصر کی قسمت آزمائی

ہندوستان میں بیرونی درآمدات و برآمدات میں مصر کی قسمت آزمائی

آرگانیئک اشیاء اور خورد و نوش کے خصوصی اسٹورس ، ایغی کمپنی کے منیجر کا بیان
حیدرآباد۔11 اگسٹ ( سیاست نیوز ) مصر کے ساتھ تجارت کے خواہاں اداروں با لخصوص وہ ادارے جو ترکاری ‘ مصالحۂ جات ‘ خوشبودار جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں دلچسپی رکھتے ہیں ان تجارتی اداروں کے ساتھ مصر کے تجارتی ادارے ایغی آرگائینک کمپنی نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایغی آرگائینک کمپنی کی جانب سے ہندستان میں ترکاریوں کی برآمدات کے ساتھ ساتھ تخم ‘ جری بوٹیوں کے علاوہ خوشبودار جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے ہندستان میں برآمدات کے متعلق ظاہر کردہ دلچسپی کو مصری سفارتخانہ کے شعبۂ تجارت کی جانب سے تصدیق حاصل ہے۔ ایغی آرگائینک کمپنی کے ساتھ شراکت یا تجارت کے خواہشمند تاجرین اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے مصر میں موجود ایغی کمپنی کے جنرل منیجر انجنیئر شریف شازلی سے فون نمبر 0020846366968پر راست ربط پیدا کر سکتے ہیں یا پھر کمپنی کے ای۔میل [email protected] ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ سفارتخانہ مصر متعینہ ہند نئی دہلی کے شعبۂ تجارت کی جانب سے جاری کردہ ان تفصیلات کے بموجب کمپنی راست مراسلت کرتے ہوئے ہندستان میں اپنے کاروبار کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔ہندستان میں تیزی سے بڑھ رہی برآمدات کے شعبہ میں دیگر ممالک کے ساتھ اب مصری کمپنیاں بھی اپنی قسمت آزمانے لگی ہیں۔ درآمدات و برآمدات کے شعبہ سے وابستہ افراد اور تاجرین ہند۔مصر تجارتی فروغ کے اس نئی پیشقدمی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ ہندستان میں تیزی سے آرگائینک اشیاء کے چلن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں آرگائینک اشیائے خورد و نوش کے خصوصی اسٹورس کھولے جانے لگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT