Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں خواتین کی طاقت میں اضافہ،یوم خواتین پر ودیا ساگر راؤ کا بیان

ہندوستان میں خواتین کی طاقت میں اضافہ،یوم خواتین پر ودیا ساگر راؤ کا بیان

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : گورنر ٹامل ناڈو سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے آج کہا کہ گلوبلائزیشن اور ٹکنالوجیکل انقلاب سے دنیا بھر میں خواتین کے لیے اہم مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ’ناری شکتی ‘ میں اضافہ ہوا ہے ۔ چہارشنبہ کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایک پیام میں گورنر ٹامل ناڈو نے کہا کہ آئیے ہم اس بات کا عہد کریں کہ جنسی عدم مساوات کو ختم کریں ، خواتین کا احترام کریں ۔ خواتین کو بااختیار بنائیں اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین اور لڑکیوں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT