Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں داؤد ابراہیم کا بیٹا موجود!

ہندوستان میں داؤد ابراہیم کا بیٹا موجود!

نئی دہلی ۔17 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کمشنر دہلی نے انکشاف کیا کہ داؤد ابراہیم  نے ممبئی کی ایک اداکارہ سے خفیہ طورپر شادی کرلی تھی ۔ سابق کمشنر نیرج کمار جو سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائرکٹر بھی رہ چکے ہیں نے انکشاف کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بالی ووڈ فلم اداکارہ سے خفیہ طورپر شادی ہوئی تھی ۔ دونوں کو بنگلور میں ایک بیٹا پیدا ہوا تھا ۔ اپنی کتاب ’’ڈائیل ڈی فار ڈان‘‘ جو عنقریب شائع ہوگی ، نیرج کمار نے سلسلہ وار واقعات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 1993 ء میں داؤد ابراہیم سے اُن کی بات چیت کے دوران کئی انکشافات ہوئے تھے ۔ ممبئی بم دھماکے حال ہی میں ہوئے تھے ، جن کی تحقیقات دہلی میں پوری رفتار سے جاری ہیں۔ داؤد کے گینگ کے ارکان میں سبھاش سنگھ ٹھاکر ، بھائی ٹھاکر ، چندرکانت پاٹل اور پریش دیسائی شامل تھے۔ جنھیں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ اسلحہ اور گولہ بارود کا زبردست ذخیرہ بھی اس عمارت کی تلاش کے دوران دریافت ہوا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص سے تفتیش کے نتیجہ میں مزید گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ، اُن میں سے ایک احمد منصور ہے جسے دہلی کی جامع مسجد علاقہ سے گرفتار کیا گیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT