Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں زیکاوائرس کا کوئی کیس نہیں

ہندوستان میں زیکاوائرس کا کوئی کیس نہیں

حیدرآباد۔/10فبروری، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے بتایا کہ ہندوستان میں زیکا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس وائرس کے تعلق سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم چوکسی اور احتیاط ضروری ہے۔ معتمد صحت کے ہمراہ وہ تمام ریاستوں کی صورتحال کا شخصی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔ زیکا وائرس سے بچنے کیلئے وزارت صحت نے تفصیلی رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں اور حاملہ خواتین کو بھی خاص احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT