Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ہندوستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع

ہندوستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع

آسٹریلیائی تاجرین کودعوت ، وزیر فینانس کے دورہ کا اختتام
ملبورن ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر شعبہ میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہونے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آسٹریلیائی تاجرین کو یہاں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ ارون جیٹلی کا چار روزہ دورہ آج اختتام کو پہونچا ۔ انھوں نے وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل کے علاوہ یہاں مختلف وزراء اور اہم تجارتی شخصیتوں سے ملاقات کی ۔ جیٹلی نے دورہ کے پہلے دن سڈنی میں میک ان انڈیا کانفرنس کا افتتاح کیا جہاں انھوں نے ہندوستان میں بالخصوص مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہونے کا ادعا کیا تھا ۔ کینبرا میں انھوں نے ٹرنبل سے ملاقات کی اور تجارتی و باہمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا ۔ انھوں نے وزیراعظم آسٹریلیا کو ہندوستان کے دورہ کی دعوت دی ۔ وزیر فینانس نے یہاں ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ خصوصی استقبالیہ میں شرکت کی اور یہاں موجود ہندوستانی برادری سے ملاقات کی ۔ ملبورن میں انھوں نے آسٹریلیا کے سوپر انویشن فنڈس کے وفد اور دیگر سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور ہندوستان میں اُنھیں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور ٹیکس سسٹم و دیگر پالیسی اُمور کو معقولیت پسند بنایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT