Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان میں عدم رواداری کے کوئی آثار نہیں : جیٹلی

ہندوستان میں عدم رواداری کے کوئی آثار نہیں : جیٹلی

دبئی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرمالیات ہند ارون جیٹلی نے عدم رواداری کے موضوع پر مباحثہ کو ’’تیار شدہ‘‘ قرار دینے کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں عدم رواداری کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ زمینی حقیقت یہی ہیکہ خود انہوں نے کبھی کسی عدم رواداری کا ازخود مشاہدہ نہیں کیا۔ ہندوستان میں رواداری اور ہم آہنگی کا بول بالا ہے اور شاید یہی بات ہیکہ میں نے اس مباحثہ کو ’’تیارشدہ‘‘ بتایا۔ یاد رہیکہ ارون جیٹلی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر یہاں پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ عدم رواداری مباحثہ کا موضوع اس وقت بنتا ہے جب لوگ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر ہندوستانی کو ایسے موقع پر وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT