Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں میں اضافہ تشویشناک

ہندوستان میں فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں میں اضافہ تشویشناک

نئی دہلی ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان میں فرقہ پرستوں اور فاشسٹ طاقتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرنے کیلئے یہ موقعہ پرست عناصر سرگرم ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند نے ان طاقتوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ ملک کے کئی قوانین ایسے ہیں جس کی مدد سے فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ حالیہ مہینوں میں ملک کے اندر فرقہ پرستی بڑھتی جارہی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT