Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ہندوستان میں مکمل سورج گہن کا جزوی نظارہ

ہندوستان میں مکمل سورج گہن کا جزوی نظارہ

کولکتہ ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں آج صبح مکمل سورج گہن کا صرف جزوی حصہ ہی دیکھا جاسکا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کنیا کماری کے علاوہ جزائر انڈومان اینڈ نکوبار اس دلفریب فلکیاتی عمل کا سب سے زیادہ یعنی 66 فیصد حصہ دیکھا جاسکا۔ کولکتہ کے ایم پی برلا پلانیٹوریم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دیبی پرساد داؤڑی نے کہا کہ ’’ہندوستان میں جزوی گہن ملک کے مشرقی نصف سے دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ یعنی تقریباً 66 فیصد عمل کا کنیاکماری میں مشاہدہ ہوا۔ اس سے کچھ زیادہ انڈومان اینڈ نکوبار میں دیکھا گیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ ، آسام اور شمالی بنگال میں بھی اس فلکیاتی عمل کو دیکھنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ہندوستان کے اکثر علاقوں میں یہ گہن طلوع آفتاب سے کچھ پہلے یا کچھ دیر بعد شروع ہوا تھا اس لئے پوری طرح نہیں دیکھا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ صرف بحر ہند اور قریبی مشرقی ممالک میں یہ نادر فلکیاتی عمل مکمل طور پر دیکھا جاسکا۔

TOPPOPULARRECENT