Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں نودولتیوںکی تعداد میں اضافہ

ہندوستان میں نودولتیوںکی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی۔/18 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمت میں گراوٹ اور برسراقتدار پارٹی کو واضح اکثریت سے ہندوستان میں کروڑ پتیوں کیلئے دولت کے خزانے کھل گئے اور اب ان کی تعداد 198,000 ہوگئی جس سے عالمگیر سطح پر ہندوستان دولتمندوں کی فہرست میں گیارہویں مقام پر آگیا ہے۔ ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سب سے زیادہ 43,51000 ملینرس ہیں اور یہ ملک اب بھی سرفہرست ہے ۔ جاپان میں 24,52,000 ، جرمن میں 11,41,000 اور چین میں 8,90,000 کروڑ پتی ہیں جو کہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیںاور 4ممالک دنیا بھر کی دولت پر 60.3فیصد پر قابض ہیں۔ عالمی سطح پر 2014ء میں مستحکم معیشت اور حصص بازار میں بہترین مظاہرہ کی بناء 920,000 نئے ملینرس اُبھر کر آئے ہیں جن کی دولت میں 14.6 ملین اضافہ ہوا ہے اوراجتماعی دولت 56.4ٹریلن تک پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT