Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیادہ اموات : وزیر صحت

ہندوستان میں نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیادہ اموات : وزیر صحت

نئی دہلی ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر صحت مسٹر جے پی ندا نے آج بتایا ہے کہ ہندوستان میں ہر سال تقریبا 3 لاکھ نوزائیدہ بچے فوت ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت قبل از وقت پیدا ہونے والوں کی ہیں ۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم صحت کے میگزین برن ٹوسون ، کے بموجب ہندوستان میں 2.7 کروڑ بچے زندہ پیدا ہوئے ہیں اور 35 لاکھ بچے قبل از وقت ( 9 ماہ سے قبل ) پیدا ہوئے ہیں جن میں 3.03 لاکھ بچے زچگی کی پیچیدگیوں سے فوت ہوجاتے ہیں ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ نیشنل ہیلت مشن کے تحت ملک بھر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات گھٹانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس خصوص میں حاملہ خواتین کو سرکاری دواخانوں میں زچگی کروانے کے لیے ترغیبی امداد اور زچہ و بچہ کی مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور ابتدائی صحت مراکز پر آشا ورکرس کو متعین کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT