Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات زیادہ

ہندوستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات زیادہ

حفظان صحت کا فقدان وجہ ، واٹر ایڈ انڈیا کی اسٹڈی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دنیا میں بہت زیادہ ہے جب کہ نومولود بچوں کی اموات کو صاف پانی اور ایک صاف ستھرا برتھنگ انوائرئنمنٹ فراہم کرتے ہوئے روکا جاسکتا ہے ۔ ہیلت کیر میں واٹر ، سنیٹیشن اور ہائیجن (WASH) کے موقف کے بارے میں ایک انڈرسٹانڈنگ کو فروغ دینے کے لیے واٹر ایڈ انڈیا کی جانب سے 18 ماہ میں چھ ریاستوں میں 12 اضلاع میں 343 فسیلیٹیز میں اسسٹمنٹس کئے گئے ۔ جس سے معلوم ہوا کہ ہیلت کیر فسیلٹیز میں ’ واش ‘ کا موقف ابتر ہے ۔ اس ایونٹ کو سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشیل سائنس بیگم پیٹ میں جھنڈی دکھائی گئی ۔ اس موقع پر کئی اہم اشخاص بشمول ڈاکٹر وینا کماری ، کمشنر تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد ، ڈاکٹر سبا لکشمی ، جوائنٹ ڈائرکٹر ایچ ایف ڈبلیو ، رام موہن راؤ مشن ڈائرکٹر ایس بی ایم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر وینا کماری نے کہا کہ یہ مسئلہ ڈاکٹرس کا نہیں بلکہ ہیلت کیر فسیلٹیز کو جس انداز میں چلایا جارہا ہے اس کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلت کیر فسیلیٹیز میں WASH انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے 200 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور حکومت آروگیہ تلنگانہ کے لیے کام کررہی ہے جس کا مقصد ہے اس کے ساتھ ہم گورنمنٹ ہاسپٹلس کو بہتر بنائیں گے ۔ اس مہم کا آغاز حیدرآباد کے ساتھ ملک کے پانچ مقامات دہلی ، لکھنو ، بھوپال اور بھوبنیشور میں بیک وقت ہوا ۔ اس مہم کا اہم مقصد نومولود بچوں کی صحت پر توجہ دینا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT