Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں پیاز کی قلت سے قیمتوں میں اضافہ

ہندوستان میں پیاز کی قلت سے قیمتوں میں اضافہ

پاکستان کے راستہ افغانی پیاز کی درآمد

چندی گڑھ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ پیاز کی قلت آسمان کو چھو رہی ہے پنجاب کے تاجروں نے اٹاری ۔ واگھا راستہ کے ذریعہ افغانستان سے پیاز کی درآمد شروع کردی ہے۔ تاجرین نے بتایا کہ کابل سے درآمد یہ پیاز مکمل پکی ہوئی نہیں ہے جس کے باعث بہت ہی کم مقدار میں منگوائی گئی ہے۔ امرتسر کے ایک تاجر راج دیپ اوپل نے بتایا کہ یومیہ دوچار ٹرک پیاز اٹاری۔ واگھا کے راستہ افغانستان سے درآمد کی جارہی ہے۔ تاہم تاجروں نے افغانستان سے خریدی گئی پیاز کی قیمت کے انکشاف سے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال افغانستان میں پیاز کی فصل کچی پکی ہے اور توقع ہیکہ آئندہ چند دنوں میں مکمل پک کر تیار ہوجائے گی جس کے بعد وافر مقدار میں پیاز منگوائی جائے گی۔ دریں اثناء تاجرین سے پاسکتانی سربراہ کنندگان سے پیاز کی درآمد پر بات چیت کی ہے لیکن پڑوسی ملک نے اٹاری ۔ واگھا کے راستہ پیاز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔ توقع ہیکہ پاکستانی حکام پیاز کی برآمد کو بہت جلد منظوری دے دیں گے۔ فی الحال ہندوستان سے 137 اشیاء پاکستان درآمد کرنے کی اجازت ہے جس میں پیاز شامل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT