Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں ڈاکٹر 1 ، مریض 893

ہندوستان میں ڈاکٹر 1 ، مریض 893

حکومت ہند گزشتہ دو سال سے لگ بھگ ہر محاذ پر ترقی کے دعوے کرتے ہوئے نت نئے پراجکٹ شروع کررہی ہے لیکن صحت کا شعبہ فی الواقعی کچھ اور تصویر پیش کررہا ہے۔ ہندوستان میں آبادی کے اعتبار سے ڈاکٹر اور مریض کا تناسب تشویشناک حد کم ہے۔ ایلوپیتھی ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ آیوروید، یونانی اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے ڈاکٹروں کو بھی شمار کرلیں تو ہر 893 مریضوں کیلئے محض 1 ڈاکٹر پایا جاتا ہے۔ ملک میں 9.59 لاکھ رجسٹرڈ ایلوپیتھک ڈاکٹرز ہیں جبکہ آیوروید، یونانی اور ہومیوپیتھی (اے یو ایچ) ڈاکٹروں کی تعداد 6.77 ہے۔ ایک تجزیے کے مطابق اگر مان لیا جائے کہ ڈاکٹروں کی دستیابی 80 فیصد ہے تو لگ 7.67 لاکھ (ایلوپیتھک) ڈاکٹرز ہی درحقیقت خدمات کیلئے دستیاب ہیں۔ بہ الفاظ دیگر ڈاکٹر کا آبادی کے ساتھ تناسب 1:1681 پایا جاتا ہے۔ اور اگر ایلوپیتھک کے ساتھ اے یو ایچ زمرہ کے ڈاکٹروں کو بھی شمار کرلیں تو ڈاکٹر۔ آبادی تناسب 1:893 ہے۔

TOPPOPULARRECENT