Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں 16.6 فیصد درج فہرست کی آبادی

ہندوستان میں 16.6 فیصد درج فہرست کی آبادی

ملک کی ریاستوں میں دلتوں کی نشاندہی ، اترپردیش سرفہرست
حیدرآباد ۔ 11 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ملک کی جملہ آبادی میں16.6فیصد آبادی درج فہرست ذات( شیڈول کاسٹ ) طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔ہندستان کی مختلف ریاستوں میں درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد منظر عام پر آئی رپورٹ کے مطابق ان 16.6فیصد درج فہرست ذات کی آبادی میں 1241نسلی گروہ کی شناخت کی گئی ہے جو ملک میں بستے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے پنجاب میں سب سے زیادہ ایس ۔سی آبادی ہے جہاں 31.9فیصد تناسب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہماچل پردیش میں 25.2فیصد ایس ۔ سی آبادی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح مغربی بنگال تیسرے نمبر پر ہے جہاں 23.5فیصد آبادی ریکارڈ کی گئی ہے۔اتر پردیش میں 20.7ایس ۔سی آبادی ہے جبکہ ہریانہ میں 20.2فیصد آبادی کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے۔ قومی سطح پر موجود 20کروڑ سے زائد کی ایس ۔سی آبادی ملک کی جملہ آبادی میں 16.6فیصد حصہ ہونے کا ادعا ثابت کر چکی ہے۔ 2011مردم شماری کے دوران ملک میں دلتوں کی نشاندہی کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اس نشاندہی کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات واضح ہو گئی کہ ملک کی کتنی ریاستوں میں درج فہرست ذات کی آبادی کتنی ہے۔ رپورٹ کے جملہ شیڈول کاسٹ آبادی کا سب سے بڑا حصہ اتر پردیش میں رہتا ہے جبکہ سب سے کم پنجاب میں قیام پذیر ہیں۔ جملہ ایس سی آبادی میں 20.5فیصد شہری اتر پردیش میں رہتے ہیں اور مغربی بنگال میں10.7فیصد آبادہیں۔ بہار 8.2‘ ٹامل ناڈو7.2‘ آندھراپردیش 6.9‘ مہاراشٹرا6.6‘ راجستھان6.1‘ مدھیہ پردیش 5.6‘کرناٹک5.6اور پنجاب میں4.4شیڈول کاسٹ آبادی منقسم ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام ریاستوں میں ان اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور شناخت کے بعد ہی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT