Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / ہندوستان میں 2.4 ملین افراد کا داخلی نقل مقام

ہندوستان میں 2.4 ملین افراد کا داخلی نقل مقام

دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ، تشدد ، لڑائی اور آفات اہم سبب : رپورٹ
اقوام متحدہ ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان میں سال 2016 ء کے دوران تقریباً 2.4 ملین افراد نے لڑائی ، تشدد اور آفات کے سبب داخلی نقل مقام کیا اور یہ تعداد ساری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انٹرنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سنٹر اور ناروے رفیوجی کونسل نے تازہ رپورٹ جاری کی جس میں ہندوستان کو آفات کے سبب داخلی نقل مقام کے معاملہ میں چین اور فلپائن کے بعد تیسرا مقام دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2016 ء میں لڑائی اور تشدد کے باعث جملہ 31.1 ملین افراد نے اپنے ہی ملک میں نقل مقام کیا ہے۔ اس کا واضح مطلب ہے ہے کہ ہر سکنڈ میں ایک شخص کو خود اپنے ہی ملک میں اپنے گھر سے فرار ہونا پڑا ۔ داخلی نقل مقام کرنے والوں کی تعداد نے پناہ گزینوں کو بھی 2 بمقابلہ 1 کے ذریعہ پیچھے کردیا ۔ سکریٹری جنرل ڈسپلیمنٹ مانیٹرنگ سنٹر جن اگلینڈ نے کہا کہ سب سے زیادہ داخلی نقل مقام چین میں 7.4 ملین ریکارڈ کیا گیا جبکہ فلپائن 5.9 ملین کے ساتھ دوسرے اورہندوستان 2.4 ملین کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا ۔ ہندوستان میں 7,96,000 افراد لڑائی اور تشدد کے سبب بے گھر ہوئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT