Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں 28 فیصد خاتون ملازمین تنخواہوں سے غیر مطمئن

ہندوستان میں 28 فیصد خاتون ملازمین تنخواہوں سے غیر مطمئن

یافت سے غیر مطمئن مردوں کی تعداد 22 فیصد ۔ ترقی کے معاملہ میں صنف نازک حقیقت پسند ‘ اسٹڈی
ممبئی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں برسر کار خواتین میں 28 فیصد اپنی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ تنخواہوں سے غیر مطمئن مردوں کی تعداد 22 فیصد ہے ۔ مائیکل پیج انڈیا کی ایک اسٹڈی میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک میں کام کرنے والی 23 فیصد خواتین اپنی تنخواہوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ یہ اسٹڈی وسط سینئر سطح سے مختلف تنظیموں اور مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والی تقریبا 300 خاتون ملازمین پر کئے گئے تجزیہ پر مبنی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ خواتین ایشیا پیسیفک علاقہ بشمول ہندوستان سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔ ہندوستان خاتون اپنی روزگار کی تلاش کے معاملہ میں کم پر اعتماد ہیں ۔ آئندہ تین ماہ میں ملازمت حاصل کرنے کے تعلق سے صرف 68 فیصد خواتین پر اعتماد ہیں۔ مائیکل پیج انڈیا کے سینئر مینجنگ ڈائرکٹر سیباسشین ہیمپرڈ زومیان نے بتایا کہ خواتین اپنی ترقی کے معاملہ میں زیادہ حقیقت پسند ہیں کیونکہ وہ اپنے چیلنجس کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرسکتی ہیں۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ روزگار کی تلاش میں خواتین کیلئے تنخواہ اتنی اہمیت نہیں رکھتی جتنی مردوں کیلئے رکھتی ہے ۔ خواتین اپنے کیرئیر میں اپنی زندگی کی ترجیحات سے امتزاج کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ سروے کے بموجب ہندوستان میں 72 فیصد خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کام اور زندگی کا توازن بہتر ہے جبکہ ایشیا پیسیفک میں یہ خیال صرف 53 فیصد خواتین کا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT