Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان میں 400 کروڑ مالیتی جعلی کرنسی کا چلن

ہندوستان میں 400 کروڑ مالیتی جعلی کرنسی کا چلن

نئی دہلی۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو پیش کردہ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 400 کروڑ روپئے مالیتی جعلی کرنسی (نوٹوں) کا چلن ہے۔ نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی کی زیر نگرانی انڈین اسٹائیکل انسٹیٹیوٹ نے ہندوستان میں جعلی کرنسی کے چلن پر ایک سروے کیا ہے۔ مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی کرنسی کی مالیت تقریباً 400 کروڑ روپئے ہے اور گزشتہ 4 سال کے دوران اس کی قدر میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ مملکتی وزیر فینانس ارجن رام میگاوال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ جعلی کرنسی کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے وزارت فینانس، وزارت داخلہ، ریزرو بینک، مرکزی اور ریاستی سکیوریٹی انٹلیجنس ایجنسیاں مشترکہ کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی کرنسی کی ضبطگی کے لئے وزارت داخلہ میں بینک انڈین کرنسی نوٹس کوآرڈیشن گروپ قائم کیا گیاہ ے جو کہ مرکزی اور ریاستی اداروں کے درمیان میں تال میل پیدا کرتے ہوئے اس مسئلہ سے نمٹ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT