Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستان میں 9 مارچ کو جزوی سورج گہن

ہندوستان میں 9 مارچ کو جزوی سورج گہن

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مکمل سورج گہن 9 مارچ 2016 کو ہوگا جب کہ ہندوستان میں سورج گہن جزوی طور پر دکھائی دے گا ۔ ملک کے بعض حصوں شمال مغربی اور مغربی حصوں میں سورج گہن دکھائی نہیں دے گا ۔ یہ اس سال کا پہلا سورج گہن ہوگا اس کے بعد ہندوستان میں 2019 تک کوئی سورج گہن دکھائی نہیں دے گا ۔ سورج گہن 9 مارچ کی صبح 4 بجکر 49 سے شروع ہوگا اور یہ 10 بجکر 05 منٹ تک رہے گا ۔ جب کہ مکمل سورج گہن کا وقفہ صبح 5 بجکر 47 منٹ سے 9 بجکر 8 منٹ تک رہے گا۔ مارچ 2016 ء میں ہونے والا سورج گہن پانچ سال کے وقفہ کے بعد ہورہا ہے اس سے قبل 4 جنوری 2011ء کو جزوی سورج گہن وقوع ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT