Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / ہندوستان ’’نقدی سے پاک بحران‘‘ سے دوچار: امریکی ماہر معاشیات

ہندوستان ’’نقدی سے پاک بحران‘‘ سے دوچار: امریکی ماہر معاشیات

نئی دہلی۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی پر شدید تنقید کرتے ہوئے نامور امریکی ماہر معاشیات اسٹیو ایچ ہینک نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد ہندوستانی معیشت ’’نقدی سے پاک بحران‘‘ سے دوچار ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ نوٹ بندی صرف ایک نقصان کا سودا ہے۔ اس وقت ہندوستان پر نظر ڈالیں تو صاف ظاہر ہے کہ یہاں نقدی سے پاک معاشی بحران پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے بھی نوٹ بندی کے فیصلے پر نتقید کی تھی اور کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی خود نہیں جانتے کہ اس وقت ہندوستان کس سمت میں جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT