Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نمبر ایک پاکستان کو ایک مقام کا نقصان

ہندوستان نمبر ایک پاکستان کو ایک مقام کا نقصان

دبئی۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے نئی ٹسٹ درجہ بندی جاری کر دی جس میں پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ ساز کامیابی کے باوجود 4 نشانات کی کمی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی گئی۔ہندوستان بدستور پہلے جب کہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستانی ٹیم 4 نشانات کی کمی کے ساتھ پانچویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے 97 نشانات کے ساتھ پاکستان کی جگہ لی۔سری لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیزآٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT