Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / ہندوستان نے امریکہ کے سامنے H1-B ویزا، کنساس معاملے کو اٹھایا

ہندوستان نے امریکہ کے سامنے H1-B ویزا، کنساس معاملے کو اٹھایا

نئی دہلی ؍ واشنگٹن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ H1-B  ویزا اور کنساس میں فائرنگ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہندوستانی شہریوں کے تحفظ معاملے کو مؤثر طریقے سے اٹھایا ہے۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے اپنے چار روزہ امریکی دورے کے دوران یہ معاملے اٹھائے ہیں۔ ان معاملوں سے امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی کافی مشتعل ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر کے ایجنڈے میں یہ موضوعات ترجیحی بنیاد پر شامل ہوں۔ خارجہ سکریٹری نے آج واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں اپنے دورے کو انتہائی کارآمد قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ دہشت گردی، افغانستان اور ایشیاء بحرالکاہل خطہ کے علاوہ وسیع تر باہمی مفاد کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT