Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے تیسرا ونڈے بھی جیت لیا

ہندوستان نے تیسرا ونڈے بھی جیت لیا

رانچی۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام )میڈیم فاسٹ بولر دپتی شرما نے 20 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے ہوئے مہمان سری لنکائی خاتون کرکٹ ٹیم کو یہاں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلہ میں 112 رنز پر ڈھیر کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔ ایک آسان نشانہ کے تعاقب میں کرشنا مورتی نے 90 گیندوں میں ناقابل تسخیر 61 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ پریتی جوکہ اپنے کیریئر کا پہلا مقابلہ کھیل رہی تھیںانہوں نے بھی پہلے مقابلہ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے8 اوورس میں 8 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کی بولنگ میں 4 اوورس میڈنس بھی رہے۔ ہندوستان نے ونڈے سیریز میں سری لنکا کو 3-0 سے شکست دی ہے۔

 

پیٹرسن کی افریقہ کی نمائندگی میں عدم دلچسپی
مانچسٹر ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کی  ٹیم میں کھیلنے پر عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف نے کہا تھا کہ پیٹرسن مستقبل قریب میں اپنے ابائی ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں تاہم تازہ ترین اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پیٹرسن اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر غور نہیں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT