Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا سیریز 1-1 سے مساوی

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا سیریز 1-1 سے مساوی

اندور۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے شاندار 92 ناٹ آوٹ اور اسپنرس کی نپی تلی بولنگ کے باعث ہندوستان نے دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور سیریز کو 1-1 سے مساوی کرلیا۔ میزبان 247/9 (تفصیلی اننگز صفحہ 11 پر) کے جواب میں ساوتھ افریقہ کی ٹیم 44 ویں اوور میں 225 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ دھونی نے ہاشم آملہ کو اسٹمپ آوٹ کیا اور 3 کیچس لئے۔ اس کے علاوہ وہ وقفہ وقفہ سے بولرس کو تبدیل کرتے رہے جس کے نتیجہ میں بیٹسمین کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ جنوبی افریقہ کے پلیسیس نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے جبکہ جومینی 36 اور ڈی کاک 34 پر آوٹ ہوئے۔ بی کمار اور کے آر پاٹل نے فی کس 3 وکٹس لئے۔ دھونی کو آل راونڈ مظاہرہ پر میان آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دھونی نے تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج ان پر حملہ کیلئے تیار تھے۔ انہوں نے کامیابی کا سہرا ساری ٹیم کے سر باندھا۔

TOPPOPULARRECENT