Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز 2-1 سے جیت لی

ہندوستان نے سری لنکا کیخلاف سیریز 2-1 سے جیت لی

وشاکاپٹنم۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے روی چندرن اشون کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سری لنکا کو تیسرے  ٹوئنٹی20 میچ میں باآسانی نو وکٹ سے شکست دے کر میچ کے علاوہ  سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری  میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پہلے ہی اوور میں اس وقت درست ثابت ہوا جب اشون نے دونوں اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھا دی۔سری لنکائی ٹیم اس ابتدائی نقصانات  سے سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔سری لنکائی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نو کھلاڑی دوہرے ہندسے کو  بھی عبور نہ کر سکے جبکہ داسن شناکا 19 اور تھسارا پریرا 12 رنز کے ساتھ نمایاں  رہے۔حریف ٹیم کے خیمہ میں تباہی ہندوستانی اسپنر اشون نے مچائی اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سریش رائنا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک آسان نشانہ کے تعاقب میں ہندوستانی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 29 کے اسکور پر روہت شرما 13 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ اس کے بعد شکھر دھون اور اجنیا راہا نے نے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور 37 گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی آسان فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ دھون 46 اور راہانے 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ اشون کو آٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے حقدار بھی وہی قرار پائے۔ واضح رہے کہ پونے میں منعقدہ سیریز کے پہلے مقابلے میں مہمان ٹیم انتہائی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کامیابی حاصل کی تھی، بلکہ سیریز کو دلچسپ بنادیا تھا لیکن دیگر دو مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم نے یکطرفہ فتوحات حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT