Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی ٹسٹ سیریز 2 – 1 سے جیت لی

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی ٹسٹ سیریز 2 – 1 سے جیت لی

نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ میں 1 – 1 سے مقابلہ ڈرا کرتے ہوئے ٹسٹ سیریز 2 – 1 سے جیت لی ۔ چوتھا مقابلہ کرائسٹچرچ میں ہوا تھا ۔ چار میچس کی اس سیریز میں ہندوستان دو مقابلوں میں فاتح رہا ہے جبکہ ایک میچ نیوزی لینڈ نے جیتا تھا ۔ آج کا میچ ڈرا رہا جس کے نتیجہ میں ہندوستان کو سیریز ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں دونوں ہی ٹیمیں کوئی گول نہیں کرسکی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حالانکہ سخت کوشش کر رہے تھے لیکن کسی کو بھی گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی ۔ دونوں ٹیموں کا دفاع مضبوط دکھائی دے رہا تھا ۔ دونوںٹیموں نے گول کرنے کی بہت کوششیں کی لیکن وہ زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔ میچ کا پہلا گول نیوزی لینڈ نے کیا تھا ۔ نک باس نے نیوزی لینڈ کیلئے یہ گول 41 ویں منٹ میں کیا تھا اور اپنی ٹیم کو سبقت دلائی تھی تاہم ہندوستان نے اس سبقت کو زیادہ دیر برقرار رہنے نہیں دیا اور 43 ویں منٹ ہی میں ہندوستان کیلئے ایس وی سنیل نے فیلڈ گول کرتے ہوئے اسکور کو مساوی کردیا ۔ اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی مسلسل کوششیں ہوئیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں۔ہندوستان کو ایک موقع پر سبقت حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا ۔ اسے پنالٹی کارنر ملا تھا لیکن روپیندر پال سنگھ کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT