Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دی

ہندوستان نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دی

لندن ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں ہندوستان نے پاکستان کو 7-1 گول کی شرمناک شکست سے دوچار کر دیا۔ لندن میں میچ میں ہندوستانی کھلاڑی انتہائی سخت حریف ثابت ہوئے جنہوں نے یکے بعد دیگر ے گول اسکور کئے۔ ایک موقع پر قومی ٹیم کو میچ میں پاکستان کے خلاف 6-0 کی برتری حاصل تھی لیکن عمر بھٹہ نے پاکستان کی جانب سے واحد گول بنا کر فرق کو کم کیا۔ ہندوستان نے میچ میں اپنا کھاتہ ہرمن پریت سنگھ کے گول کی بدولت کھولا جو تیرہویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر کیاگیا۔ تلوندر سنگھ نے یکے بعد دیگرے دو گول بنا کر ٹیم کی برتری کو 3-0 کردیا۔ انہوں نے اکیسویں اور چوبیسویں منٹ میں دفاعی لائن عبور کی تھی۔ میچ کے تینتیسویں منٹ میں پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ ہرمن پریت کو ایک مرتبہ پھر پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرنے کا موقع ملا جو انہوں نے ضائع نہیں کیا۔ آکاش دیپ سنگھ اور پردیپ مور نے صرف تین منٹ کے دوران مزید دو گول بنا کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ہندوستان کے لئے آکاش نے اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے ساتواں گول بنا کر 7-1 سے جیت پر مہر ثبت کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT