Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے پاکستان کی قانونی نوٹس کو مسترد کردیا

ہندوستان نے پاکستان کی قانونی نوٹس کو مسترد کردیا

کراچی ۔8 مئی(سیاست ڈاٹ کام) بی سی آئی نے باہمی مقابلوں کے انعقاد سے فرار پر پی سی بی کا ارسال کردہ قانونی نوٹس مسترد کر دیا۔ بی سی سی آئی حکام کے بموجب مفاہمتی یادداشت کو دیکھ کر ہی جواب دیا جائے گا اور نوٹس کے جواب کیلئے معاہدے کی قانونی حیثیت دیکھنی ہوگی۔ویسے بھی وہ صرف ایک خط تھا اور دونوں بورڈز کے درمیان باضابطہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ہندوستان کو یادداشت باہمی مفاہمت پر عمل نہ کرنے پر مالی نقصان کے ازالے کیلئے جو قانونی نوٹس روانہ کیا ہے اس میں اس نے 6.9 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دریں اثناء ا یک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان کے ساتھ سیریز کے امکان کو ایک مرتبہ پھر مستر رد کردیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سکیورٹی صورتحال اطمینان بخش نہیں اور ان مسائل کا سامنادوسری ٹیمیں بھی کرچکی ہیں۔اس لئے وہاں جاکر کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہندوستان کو ایک ہفتے میں قانونی نوٹس کا جواب دینا تھا جس کے بعد معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کروانے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اس معاہدہ کے تحت 2014 سے 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان چھ دو طرفہ سیریز طے پائی تھیں اور پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی۔ اس دوران دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کشیدہ اور سرحدوں پر کشیدگی ہوگئی جس کے بعد بی سی سی آئی اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ علاوہ ازیں راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پی سی بی کے قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT