Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / ہندوستان نے پہلا سودیشی خلائی شٹل داغا

ہندوستان نے پہلا سودیشی خلائی شٹل داغا

SRIHARIKOTA, MAY 23 (UNI):-India's first-ever indigenous space shuttle Reusable Launch Vehicle (RLV-TD) successfully lifts-off from the Satish Dhawan Space Centre, in Sriharikota on Monday. UNI PHOTO-86U

بنگلورو ؍ نئی دہلی 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج ’سودیشی ‘ خلائی شٹل کامیابی کے ساتھ داغا جو(RLV-TD) سے ہم آہنگ ہے ، اسکے ساتھ خلائی سفر کو مستقبل میںآسان و سستا بنانے کی سمت مشن کا پہلا قدم پورا ہوا ۔ آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ خلائی بندرگاہ سے اسرو نے اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل جسامت کا دیسی ساختہ خلائی شٹل داغتے ہوئے قابل استعمال شدہ خلائی طیاروں کو فروغ دینے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے ۔ امریکی ناسا نے 2011 ء میں خلائی شٹل پروگرام روک دیا تھا ۔ آج خصوصی راکٹ کے ذریعہ اس خلائی شٹل کو داغا گیا اور 6.5 میٹر طویل ہوائی جہاز نما اس شٹل کے لانچنگ سے لے کر لینڈنگ کی مدت 770 سکنڈس رہی ۔ آر ایل وی ۔ ٹی ڈی کو دوبارہ قابل استعمال راکٹ کے فروغ دینے میں ایک اہم قدم تصور کیا جارہا ہے اور اس کی قطعی شکل تیار کرنے ہوتے تک تقریباً 10 تا 15 سال کا عرصہ درکار ہوسکتا ہے ۔ حکومت نے اس پراجکٹ کیلئے 95 کروڑ روپئے کی رقم صرف کی ہے ۔ آر ایل وی کا اہم مقصد سٹلائیٹس کو زمین کے قریب مدار میں داخل کرنا اور اس کے بعد دوبارہ ماحول میں داخل کرنا ہے اور اس کا اہم مقصد سٹلائیٹس داغنے کے مصارف میں 10 گنا کمی لانا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے پہلے دیسی ساختہ خلائی شٹل آر ایل وی کو کامیابی سے داغنے پر ہندوستانی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستان کا پہلا دیسی ساختہ شٹل آر ایل وی ۔ ٹی ڈی ہمارے سائنسدانوں کی غیرمعمولی کوششوں کا نتیجہ ہے اور وہ ہندوستانی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ آر ایل وی کو ہندوستان کا اپنا خلائی شٹل تصور کیا جارہا ہے اور اسرو سائنسدانوں کے بموجب یہ کم قیمتی قابل بھروسہ و ضرورت پر فوری خلا تک رسائی حاصل کرنے میں معاون ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT