Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان نے کرغزستان کو 1-0 سے شکست دی

ہندوستان نے کرغزستان کو 1-0 سے شکست دی

بنگلور۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فٹبال ٹیم نے ایشین کپ کوالیفائر میچ میں کرغزستان کو شکست دی۔بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے پھر ایک مرتبہ اپنے معیاری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کوالیفائر میچ میں 1-0کی جیت دلائی۔ اس میچ کو جیتنے کے بعد ہندوستان گروپ میں 6نشانات لیکر سرفہرست ہوگیا ہے۔
برازیل نے آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست دی
لندن۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) پیرو نے جمیکا کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 3-1 سے شکست دی۔کینیڈا نے کیو را ساؤ کیخلاف 2-1 سے جیت حاصل کرلی۔ ایکواڈور کے سامنے سلواڈور نے 3-1 سے گھٹنے ٹیک دیئے۔ برازیل کو آسٹریلیا کیخلاف 4-0 سے فتح ملی۔

 

سنگاکارا کی تمام طرز کی کرکٹ میں سنچریوں کا ریکارڈ
لندن۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگا کارا نے تمام طرز کی کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرلی اور اس اعزاز کے مالک 37 ویں کھلاڑی بن گئے۔ ان سے قبل سر ڈان بریڈ مین ، سچن تنڈولکر، ڈبلیو جی گریس ، جیک ہابس، رکی پونٹنگ ، مارک وا، میتھیو ہیڈن، ڈیرن لیمین، جسٹن لینگر اور اسٹوارٹ لاء بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ کمار سنگاکارا نے سرے کی جانب سے ساتویں سنچری 121 رنز کے انداز میں بنائی۔وہ لسٹ اے میں 39اور فرسٹ کلاس میچوں میں 61 سنچریاں بنا چکے ہیں۔یادرہے کہ کمارا سنگاکارا رواںسیزن کے اختتام کے ساتھ ہی تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT