Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / ہندوستان نے یوگا پر آئی پی آر طلب نہیں کیا

ہندوستان نے یوگا پر آئی پی آر طلب نہیں کیا

واشنگٹن ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 3 کروڑ یوگا کرنے والوں کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس کے باوجود ہم نے یوگا کیلئے آئی پی آر طلب نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) یوگا کیلئے طلب نہیں کیا ہے حالانکہ امریکہ میں 3 کروڑ شہری یوگا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا اتحاد منفرد ہے اور 30 لاکھ ہندوستانی نژاد امریکیوں کیلئے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے عوام کے روابط مستحکم ہیں اور دونوں معاشروں کے روابط گہرے ثقافتی روابط ہیں۔ آج آپ میں سے کئی ہندوستانی نژاد امریکی بہترین سی ای او، ماہرین تعلیم، خلاء باز، سائنسداں، ماہرین معاشیات اور ڈاکٹرس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT