Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے فیورٹ: لارا

ہندوستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے فیورٹ: لارا

دبئی ، 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز برائن لارا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ جبکہ ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔لارا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہوم گراؤنڈز کا فائدہ ہوگا۔’’میرے خیال میں ہندوستان مانوس حالات میں جیت جائے گا‘‘۔سابق بلے باز نے کہا کہ ہندوستان کے بلے باز وہاں کی پچز کو بہتر جانتے ہیں اور وہ اس وقت اس طرز کی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھا کھیل رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ وہ بہترین ممکنہ ٹیم چنیں گے کیونکہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو دوسری ٹیموں کیلئے پریشانی کا باعث ہوگا۔ویسٹ انڈیز نے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معلنہ ٹیم میں اکثر ان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنھوں نے 2012 ء میں میزبان سری لنکا کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت اس دفعہ بھی ڈیرن سامی کریں گے جبکہ ٹیم میں کرس گیل، کیرون پولارڈ، ڈیرن براوو اور آندرے رسل جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔لارا کا ماننا ہے کہ اگر انھوں نے مستقل مزاجی سے کھیلا تو وہ ورلڈ ٹی ٹؤئنٹی کے حقیقی امید وار ہیں۔46 سالہ لارا کہتے ہیں کہ کرس گیل، ڈیرن براوو یا کیرون پولارڈ جب ایک ساتھ ہوتے ہیں تو پھر زبردست ہم آہنگی ہوتی ہے، میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ ساتھ جانا اور کامیاب ہونا چاہیں گے۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ کبھی کبھی ویسٹ انڈیز غیر مستقل مزاج ٹیم بن سکتی ہے، ابھی بھی ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں اور ہم پہلے ہی مرحلے میں باہر بھی ہو سکتے ہیں، آپ ویسٹ انڈیز کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ 1 میں ہے جہاں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT