Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان ‘ ویسٹ انڈیز و جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میچس کھیلے گا

ہندوستان ‘ ویسٹ انڈیز و جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میچس کھیلے گا

دوبئی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹوئنٹی 20 چمپئن شپ کی تیاریوں کے طور پر وارم اپ میچس میں حصہ لے گی ۔ یہ میچس 8 مارچ سے ہونگے ۔ ہندوستان 15 مارچ کو ورلڈ ٹی 20 کا اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والا ہے ۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم ایک دو وارم اپ میچس کھیلے گی ۔ ان وارم اپ میچس کا پہلا مقابلہ 10 مارچ کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا جبکہ 13 مارچ کو دوسرا مقابلہ ممبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا ۔ ہندوستان ورلڈ ٹی 20 میں گروپ 2 میں نیوزی لینڈ ‘ پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ شامل ہے ۔
ثانیہ مرزا کو کے سی آر کی مبارکباد
حیدرآباد 17 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سڈنی انٹرنیشنل وومنس ڈبلز خطاب جیتنے پر مبارکباد دی ۔ ثانیہ نے یہ خطاب اپنی سوئیز پارٹنر مارٹینا ہنگس کے ساتھ جیتا ہے ۔ ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے گذشتہ سال شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس جوڑی نے مسلسل کامیابیوں کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ کے سی آر نے مسلسل کامیابیوں اور ریکارڈ قائم کرنے پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT