Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان پرو ہاکی لیگ سے دستبردار

ہندوستان پرو ہاکی لیگ سے دستبردار

نئی دہلی۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام )ہندوستان نے ایف آئی ایچ سے احتجاج کے لئے پرو ہاکی لیگ کا بائیکاٹ کر دیا جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) نے متبادل ٹیم شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ ویمنز ٹیم کا پرو لیگ کھیل کر ورلڈ کپ اور اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کا امکان نہیں جس وجہ سے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور ہاکی انڈیا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ ماہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تحفظات کا اظہار کیا۔ورلڈ ہاکی لیگ کے دوران ہی لندن پولیس نے ہندوستانی سابق کپتان سردار سنگھ سے خاتون کو ہراساں کرنے پر پوچھ گچھ کی جس پر ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے خاتون کو سردار سنگھ کیخلاف شکایت درج کروانے کیلئے اکسایا جس کی وجہ سے ٹورنمنٹ کے دوران تفتیش سے کھلاڑی اور ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT