Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / ہندوستان پر پاکستانی فوجی سربراہ کی تنقید

ہندوستان پر پاکستانی فوجی سربراہ کی تنقید

کراچی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے ہندوستان کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتیں اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ چین کے ساتھ معاشی راہداری کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ساحلی ٹاون گوادر میں چین ۔پاکستان معاشی راہداری پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کھلے عام اس 46 بلین ڈالر کے پراجکٹ کی مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجکٹ چین اور پاکستان کے مابین مستحکم تعلقات کی ایک بہترین مثال ہے ۔ لیکن بعض بیرونی طاقتیں جنہیں اس پراجکٹ کی اہمیت کا اندازہ ہے وہ علاقہ میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان کے ساتھ ساتھ اس پراجکٹ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ راحیل شریف نے بتایا کہ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے رول کو صرف تسلیم نہ کریں بلکہ بیرونی طاقتوں کو بھی روکیں۔

TOPPOPULARRECENT