Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستان پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ کا میزبان

ہندوستان پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ کا میزبان

نئی دہلی ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی انفرادی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ کا ہندوستان میں اہتمام ہوگا جب وہ پونے میں 11 تا 15 اکٹوبر کامن ویلتھ یوتھ ، جونیر اور سینئر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپس کی میزبانی کرے گا ۔ ہندوستان 40ویٹ لفٹرس کو میدان میں اُتارے گا ۔ جن میں 11 یوتھ (بوائز ، گرلز ) ، 16 جونیر (مین ، ویمن ) اور 13 سینئر ویٹ لفٹرس شامل ہیں۔
چمپینس لیگ میں نئی تاریخ رقم
میڈریڈ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ویلنشیا کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں موناکو کو شکست دیکر چمپینس لیگ کے گروپ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جس کے ساتھ ہی چمپینس لیگ میں اسپینش لیگ کی پانچ ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 2001 کی چمپینس لیگ رنر اپ ویلنشیا نے اس فہرست میں چمپینس لیگ کے ونر بارسلونا، ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔  اس کے علاوہ سیویلا نے بھی ڈراز کی بدولت چمپینس لیگ میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چمپینس لیگ کے گروپ مرحلے کیلئے ڈراز جمعرات کو ہوں گے۔ یہ چمپینس لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ 32 لیگ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کسی ملک کی لیگ کی پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی ورنہ اس سے قبل ہر لیگ کی چار ٹیمیں شرکت کی اہل ہوتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT